4 اکتوبر، 2013، 12:18 PM

امریکہ

امریکی پولیس کی فائرنگ سےکانگریس کی عمارت کے قریب ایک خاتون ہلاک

امریکی پولیس کی فائرنگ سےکانگریس کی عمارت کے قریب ایک خاتون ہلاک

مہر نیوز/ 4 اکتوبر/2013ء: واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب وارننگ کے باوجود نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے کارسوارخاتون ہلاک ہوگئی جبکہ گاڑی سے دوسے تین سال کی عمرکے بچے کوبحفاظت نکال لیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب وارننگ کے باوجود نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے کارسوارخاتون ہلاک ہوگئی جبکہ گاڑی سے دوسے تین سال کی عمرکے بچے کوبحفاظت نکال لیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو کلیئر کرکے آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔ پولیس کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے قریب ایک گاڑی کورکنے کااشارہ کیا، مگرخاتون ڈرائیورنے ریڈ لائن عبورکرلی اورگاڑی کوبھگاتی ہوئی امریکی کانگریس کی عمارت کی طرف لے گئی۔ حکام کے مطابق واقعہ کے دوران سینیٹ اورایوان نمائندگان کے اجلاس ہورہے تھے۔پولیس کی جانب سے اراکین کانگریس سے کہا گیا کہ وہ کیپیٹل ہل کے اندررہیں جبکہ پارلیمنٹ کے تمام دروازے بندکردیے گئے اب پولیس نے واضح کردیا کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا۔

News ID 1828753

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha